غزہ :اسرائیلی بمباری ،خواتین ،بچوں سمیت مزید40شہید

غزہ :اسرائیلی بمباری ،خواتین ،بچوں سمیت مزید40شہید

غزہ (اے ایف پی)غزہ کے مختلف علاقوں پر گزشتہ روز اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 40 افراد شہید اور90سے زائد زخمی ہو گئے ۔۔

شہری دفاع کے ترجمان  محمود بسال نے کہا کہ دو اسرائیلی میزائلوں نے جنوبی شہر خان یونس کے علاقے المواسی میں کئی خیموں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد شہید ہوئے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے تھے جبکہ 23 افراد زخمی ہوئے ۔اسرائیل نے متعدد خیموں کو آگ بھی لگا دی۔شمالی قصبے بیت لاہیہ اور المواسی میں اسالیہ خاندان کے کم از کم سات افراد سمیت 9افرادشہید،کئی زخمی ہوئے ۔شجائیہ محلے میں اسرائیلی گولہ باری سے دو افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے ۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جنگ بندی کی پیشکش کے جواب پر مشاورت تقریباً مکمل ہو چکی ہے جس کا جواب جلد ہی متوقع ہے ۔گروپ ثالثوں کو اپنا جواب بھیجے گا ۔حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل امداد روک کر غزہ کے لوگوں کے خلاف بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے ۔بیان میں کہا کہ اسرائیل نے معصوم شہریوں کو خوراک، ادویات، پانی اور ایندھن جیسی بنیادی ضروریات مسلسل ساتویں روز سے بند کر رکھی ہیں ۔ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا احترام کرنے میں ناکام رہا ہے ۔برطانوی یہودیوں کی نمائندگی کرنے والی سب سے بڑی تنظیم کے اراکین نے کہا ہے کہ وہ غزہ کی جنگ سے مزید آنکھیں نہیں موڑ سکتے ۔نیتن یاہو نے اسرائیل کی روح پھاڑ دی ہے ۔36 ارکان نے برطانوی اخبار میں ایک مضمون میں لکھا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ناقابل برداشت ہے ۔ہمیں بولنے پر مجبور کر دیا گیا ہے ۔اسرائیلی حملے میں دونوں بازوئوں سے محروم فلسطینی لڑکے محمود اجّور کی تصویر نے ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ جیت لیا۔ تصویر فلسطینی صحافی سمر ابو الؤف نے لی، جیوری نے تصویر کو خاموش کا ٹائٹل دے کر اثر انگیز اور عالمی تنازعات کے وسیع تر اثرات بیان کرتی تصویر قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں