امریکا:رابرٹ ایف کینیڈی کے قتل کی 10ہزار خفیہ دستاویزات جاری
واشنگٹن(نیوز ایجنسیاں ) صدر ٹرمپ کے حکم پر امریکی محکمہ نیشنل آرکائیوز نے سابق صدارتی امیدوار رابرٹ ایف کینیڈی کے قتل کی 10ہزار خفیہ دستاویزات جاری کر دی ہیں۔
ایف بی آئی اور سی آئی اے کی فائلوں میں فلسطینی نژاد مجرم سرحان کے محرکات، میکسیکو سٹی میں کیوبا اور سوویت سفارت خانوں سے اس کے مبینہ رابطوں اور فورنزک شواہد کی نئی تفصیلات شامل ہیں۔ اگلے ہفتوں میں50ہزارمزید صفحات جاری ہونے کی توقع ہے ۔یاد رہے رابرٹ ایف کینیڈی کو 1968میں قتل کیا گیا تھا،قبل ازیں 1963 میں ان کے بڑے بھائی اور اس وقت کے امریکی صدر جان ایف کینیڈی کو فائرنگ سے ہلاک کیا گیا تھا ۔