اردن نے اخوان المسلمون پر پابندی لگا دی ،اثاثے ، دفاتر اور بینک اکاؤنٹس منجمد
عمان(اے ایف پی)اردن نے جماعت الاخوان المسلمون پر پابندی عائد کر دی۔ اردن کے وزیر داخلہ مازان فرایا کا کہنا ہے کہ الاخوان المسلمون پر عائد پابندی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔
اخوان المسلمون کے اثاثے ، دفاتر اور بینک اکاؤنٹس منجمد کردئیے گئے ہیں جبکہ ملک میں الاخوان المسلمون کے دفاتر اور مراکز کا گھیراؤ کرلیا گیا ہے ، پابندی کا اطلاق الاخوان المسلمون سے وابستہ تمام تنظیموں اور اداروں پر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ الاخوان المسلمون کی سوچ اور فکر کی ترویج ملک دشمنی کے مترادف ہے ،ان کیخلاف پختہ شواہد ملے ہیں۔