چین کو دفاعی راز فروخت کرنے پر امریکی فوجی کو 7سال قید

واشنگٹن(اے ایف پی) امریکی فوج کے ایک انٹیلی جنس تجزیہ کار کو چین کو حساس دفاعی معلومات فراہم کرنے پر سات سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔۔
، سارجنٹ کوربین شولٹز نے امریکی ہتھیاروں کے نظام اور فوجی حکمت عملی کے بارے میں دستاویزات 42ہزار ڈالر کے عوض چین کو فروخت کی تھیں ۔ سارجنٹ کو مارچ 2024 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ محکمہ انصاف نے ایک بیان میں کہا کہ شولٹز نے 92 حساس فوجی دستاویزات فروخت کرنے کے جرم کا اعتراف کیا تھا۔