دبئی :متعدی بیماری سے متاثرہ شخص سے گفتگو پر پابندی

دبئی :متعدی بیماری سے متاثرہ  شخص سے گفتگو پر پابندی

دبئی (اے پی پی)دبئی حکومت نے صحت عامہ کے نئے قانون کی منظوری دے دی۔ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی جانب سے جاری حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ نئے قانون کے تحت کسی بھی متعدی بیماری سے متاثرہ شخص کے ساتھ کسی بھی طرح کی گفتگو سے منع کیا گیا ہے۔۔

بیماری کی منتقلی کے خطرے کے پیش نظر متعدی بیماری کے ایسے مریض کو دبئی ہیلتھ اتھارٹی کی منظوری کے بغیر ہسپتال کے علاوہ ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کرنے یا منتقل کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے ۔نئے قانون میں کہا گیا ہے کہ مریض متعدی بیماری کو نہ چھپائیں۔گفتگو پر پابندی

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں