کرسک آزاد کرا لیا :روس کا دعویٰ،یوکرین کی فوج ابھی لڑرہی ہے :زیلنسکی
ماسکو،کیو (اے ایف پی،مانیٹرنگ ڈیسک ) روس نے یوکرین کے زیر قبضہ اہم علاقے کُرسک کو مکمل آزاد کرانے کا دعویٰ کیا ہے تاہم یوکرین کے صدر ولادی میرزیلنسکی کا کہناہے کہ یوکرین کی فوج ابھی لڑرہی ہے ۔
روسی میڈیا کے مطابق یوکرین کے زیر قبضہ آخری علاقے گورنال میں بھی تمام حملہ آور یونٹ اور خصوصی دستوں کو شکست دیدی گئی ہے ۔ زیلنسکی نے گزشتہ روزاپنے بیان میں کہا کہ یوکرین کی فوج کرسک اور بیلگوروڈ کے مخصوص علاقوں کا فعال طور پر دفاع جاری رکھے ہوئے ہے تاہم کرسک سمیت کئی علاقوں میں ہمارے لئے صورتحال مشکل ہے ۔