پاکستان بھارت کو بھاری نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے :امریکی اخبار

پاکستان بھارت کو بھاری نقصان پہنچانے  کی صلاحیت رکھتا ہے :امریکی اخبار

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی اخبار نے اپنے اداریے میں لکھا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی طیارے مار گرائے جانے کا اقدام یہ ظاہر کرتا ہے۔۔

کہ پاکستان کے پاس بھارت کو جواب دینے اور نقصان پہنچانے کی مکمل صلاحیت موجود ہے ۔ واشنگٹن پوسٹ نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت جیسی دو ایٹمی طاقتیں آپس میں بات چیت نہ کریں تو یہ صورتحال انتہائی خطرناک ہو سکتی ہے ۔ 1971 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت نے پنجاب میں حملہ کیا، جس کے بعد پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے کئی لڑاکا طیارے اُس کی حدود میں ہی مار گرائے ۔ یہ اقدام پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور ڈیٹرنس کا واضح اظہار ہے ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں