بھارت: آپریشن سندور پر ٹوئٹ کرنے پر مسلمان پروفیسر گرفتار
نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں آپریشن سندور پر سوال اٹھانے اور کرنل صوفیہ سے متعلق ٹوئٹ کرنے پر یونیورسٹی کے مسلمان پروفیسر کو گرفتار کر لیا گیا۔
بھارتی پولیس نے ریاست ہریانہ کی اشوکا یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر علی خان محمود آباد کو دہلی میں ان کے گھر سے گرفتار کر لیا، انہیں ‘آپریشن سندور’ سے متعلق بیان دینے پر گرفتار کیا گیا۔پروفیسر علی خان محمود آباد کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) یوتھ ونگ کے رکن کی شکایت پر حراست میں لیا گیا، جبکہ ہریانہ ریاستی خواتین کمیشن نے بھی ان کے ریمارکس پر انہیں نوٹس جاری کیا تھا۔ایسوسی ایٹ پروفیسر علی خان محمود آباد نے ٹوئٹ کیا تھا جس میں انہوں نے کرنل صوفیہ قریشی کو سراہنے والے دائیں بازو کے حامیوں پر سوال اٹھایا تھا کہ اُنہیں ہجوم کے تشدد اور زبردستی گھر گرائے جانے کے متاثرین کی بھی حمایت کرنی چاہیے ۔