مصر:جنگی طیارہ بحیرہ روم میں گر کر تباہ، پائلٹ جاں بحق
قاہرہ(اے ایف پی)مصر میں جنگی طیارہ بحیرہ روم میں گر کر تباہ ، حادثے میں پائلٹ جاں بحق ہوگیا۔
فوجی ترجمان کے مطابق مصری فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کی پرواز کے دوران فنی خرابی کاشکار ہوا۔ طیارہ صوبہ دمیاط کے علاقہ راس البر میں ساحلی پٹی میں گر کر تباہ ہوا۔