بھارتی سپریم کورٹ:کرنل صوفیہ کیخلاف بیان پر بھارتی وزیر کی معافی مسترد

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی سپریم کورٹ نے کرنل صوفیہ قریشی کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیر وجے شاہ کی معذرت مسترد کرتے ہوئے نئی خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کا حکم دے دیا ۔
عدالت نے اپنے حکمنامے میں کہا نئی ٹیم میں ایک خاتون افسر کا ہونا ضروری ہے ، وجے شاہ کی گرفتاری پر اس شرط پر اسٹے دیا کہ وہ تفتیش میں مکمل تعاون کریں گے ۔سپریم کورٹ نے کہا پورا ملک وجے شاہ کے گندے اور شرمناک بیانات پر شرمندہ ہے ۔خیال رہے ریاستی وزیر وجے شاہ نے کرنل صوفیہ قریشی کو دہشتگردوں کی بہن کہا تھا۔وجے شاہ نے کہا تھا مودی نے دہشتگردوں کی بہن کرنل صوفیہ کو سبق سکھانے کیلئے آگے کر دیا ۔