سعودی عرب :حج قوانین کی خلاف ورزی،61گرفتار، 17افراد کو سزا

سعودی عرب :حج قوانین کی خلاف ورزی،61گرفتار، 17افراد کو سزا

مکہ مکرمہ(نیوز ایجنسیاں )سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کہا حج کے موقع پر مکہ مکرمہ میں قائم داخلی چوکیوں پر سکیورٹی فورسز نے 17 افراد کو گرفتار کیا ہے۔۔۔

جن میں  8 غیر ملکی اور 9 سعودی شہری شامل ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایسے 61 افراد کو مکہ مکرمہ منتقل کیا جو بغیر اجازت نامے کے حج ادا کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ انتظامی کمیٹیوں کے ذریعے فوری انتظامی فیصلے صادر کیے جن میں قید، بھاری جرمانے اور گاڑیوں کی عدالتی ضبطی شامل ہے ۔ بعض مجرموں کو 1 لاکھ ریال تک جرمانہ کیا گیا، غیر ملکیوں کو سزا مکمل ہونے کے بعد ملک بدر کر دیا جائے گا ، انہیں آئندہ 10 برس تک سعودیہ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں