پاکستان کی مخالفت کا کوئی موقع ضائع نہیں کرینگے :بھارت
نئی دہلی (رائٹرز)بھارت کے ایک اعلیٰ سرکاری ذریعے کے مطابق مالی جرائم کی عالمی نگرانی کرنے والی تنظیم ایف اے ٹی ایف پر دباؤ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے کہ۔۔۔
وہ پاکستان کو دوبارہ اپنی گرے لسٹ میں شامل کرے ۔ اس کے ساتھ ہی بھارت اسلام آباد کو ورلڈ بینک کی جانب سے ممکنہ فنڈنگ کی بھی مخالفت کرے گا۔ بھارتی سرکاری ذریعے کا کہنا تھا ہم پاکستان کی مخالفت کا کوئی موقع ضائع نہیں کریں گے اور اگلا موقع ورلڈ بینک کی فنڈنگ ہے ، جہاں ہم اپنا احتجاج درج کرائیں گے ۔پاکستان کی وزارت خزانہ نے فوری طور پر اس پر تبصرہ نہیں کیا۔