سلوواکیہ :ریچھ کا گوشت فروخت کرنے کی اجازت
بریٹیسلاوا(مانیٹرنگ ڈیسک )سلوواکیہ کی حکومت نے ملک میں ریچھ کے گوشت کو عوام میں فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔
گزشتہ ماہ حکومت نے ملک بھر میں موجود تقریباً 1300 بھورے ریچھوں میں سے 25 فیصد (تقریباً 350 ریچھ) مارنے کی منظوری دی تھی، یہ فیصلہ ریچھوں کے حالیہ مہلک حملوں کے بعد کیا گیا تھا۔گزشتہ ماہ ان حملوں میں ایک شخص کی ہلاکت کے بعد وزیر اعظم رابرٹ فیکو نے کہا تھا کہ ہم ایسے ملک میں نہیں رہ سکتے جہاں لوگ جنگل میں جانے سے خوفزدہ ہوں۔اب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وزارت ماحولیات کے تحت کام کرنے والے ادارے آئندہ ہفتے سے مارے گئے ریچھوں کے گوشت کو فروخت کیلئے پیش کر سکیں گے بشرطیکہ تمام قانونی و صحت کے اصولوں پر عمل کیا جائے ۔