بغیر پرمٹ حج کرنا شریعت کے منافی :سعودی مفتی اعظم
مکہ مکرمہ (اے پی پی)سعودی عرب کے مفتی اعظم اور علما کمیٹی کیسربراہ شیخ عبدالعزیز بن عبداﷲنے کہا پرمٹ کے بغیر حج کرنا احکام شریعت کے منافی اور سنگین خلاف ورزی ہے ۔۔
اس سے امن عامہ بھی متاثر ہوتا ہے ۔ ملکی قوانین پر عمل نہ کرنا مفاد عامہ کے بھی منافی ہے ۔انہوں نے عازمین حج سے ہدایات پر عمل کرنے اور مناسک حج کی ادائیگی کیلئے سرکاری اجازت نامہ حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیا ۔