مقبوضہ کشمیر:ریٹائرڈ بھارتی فوجی کی لاش پرآمد
جموں (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی پیرا ملٹری سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے ریٹائرڈ اہلکار محمد شبیر کی لاش پراسرار حالات میں برآمد ہوئی ہے ۔۔
لاش سرنکوٹ میں پانی کے ایک ٹینک میں پڑی ہوئی ملی۔ ادھر بھارتی پولیس نے ضلع کشتواڑمیں 2کشمیریوں رستم علی اور ارشد حسین کو کالے قانو ن پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لیاہے ۔ حکام نے ان پر بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے ۔