سرینگر:تاریخی جامع مسجد سیل ، عید الاضحی کی نماز سے روکدیا

سرینگر:تاریخی جامع مسجد سیل ، عید الاضحی کی نماز سے روکدیا

سری نگر(کے پی آئی ) مودی انتظامیہ نے کشمیری مسلمانوں کو سرینگر کی تاریخی جامع مسجد اور عید گاہ میں عید الاضحی کی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی ۔

 کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمر فاروق نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ افسوسناک ہے کہ عیدگاہ میں نماز عید نہیں ہوئی ، جامع مسجد سیل ہے ، 7بر س سے مسلسل یہی ہورہا ہے ، مجھے بھی گھر میں نظر بند کیا گیا ہے ، مسلم اکثریتی علاقے میں مسلمان ہی ایک اہم مذہبی فریضے کی ادائیگی سے محروم ہیں۔ یہ ان لوگوں کے لیے شرم کا مقام ہے جو ہم پر حکمرانی کرتے ہیں۔بھارتی  جریدے کی رپورٹ کے مطابق مودی حکومت نے کشمیریوں کے خلاف ریاستی دہشتگردی کا کھیل بدستور جاری رکھا ہوا ہے ،کشمیر یو ں کا دوران حراست قتل معمول بن گیا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں مختلف واقعات میں بھارتی فوج کے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے ۔ بارہ مولا میں ایک اہلکار لائس نائیک بنور لال سرن نے سرکاری بندوق سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ادھر جموں میں گزشتہ ماہ ایک ملٹری آپریشن کے دوران شدید زخمی ہونے والا حوالدار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔حوالدار کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں