بھارت :سنگاپور کے بحری جہاز کو حادثہ ،عملے کے 4افرادلاپتا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)سنگاپور کے بحری جہاز کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے باعث عملے کے 4افرادلاپتا ہو گئے ۔ بھارتی وزارت دفاع نے بتایا مال بردار جہازکولمبو بندرگاہ سے ممبئی جارہا تھا۔۔۔
کیرالہ کے ساحل سے تقریباً 144 کلومیٹر دور اس میں آگ بھڑک اٹھی۔عملے نے جان بچانے کے لیے ایک چھوٹی کشتی کے ساتھ سمندر میں چھلانگ لگا دی۔بھارتی حکام نے بتایا کہ عملے کے اٹھارہ ارکان کو بچا لیا گیا ہے جبکہ چار ابھی تک لاپتا ہیں۔سنگاپور میری ٹائم اینڈ پورٹ اتھارٹی نے کہا کہ عملے کے لاپتا چار ارکان میں سے دو کا تعلق تائیوان، ایک کا میانمار اور ایک کا انڈونیشیا سے ہے ۔