ایران میں جوہری تنصیبات کتنی محفوظ؟

ایران میں جوہری تنصیبات  کتنی محفوظ؟

تہران(بی بی سی)ایران میں صرف ایئر ڈیفنسز ہی ملک کے بڑے پیمانے پر جاری جوہری آپریشنز کا تحفظ نہیں کر رہے ہیں۔۔۔

 بلکہ ایران کی بہت اہم ’’جوہری فیسلٹیز‘‘زیر زمین ہیں جن پر مٹی کی کئی تہیں ہیں اور کنکریٹ کا ڈھانچہ ہے ۔مثلاً ’فوردو‘ میں جو ’فیول‘افزودگی کا پلانٹ ہے اس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ سطح زمین سے تقریباً 80 میٹر نیچے ہے جبکہ تجزیہ کاروں کی رائے میں ’ماؤنٹ کولانگ‘ میں نئی فیسلٹی اس سے بھی زیادہ گہری ہے ۔اس طرح کے مقامات کو نشانہ بنانے کے لیے خصوصی بموں کی ضرورت ہوتی ہے ، جیسے GBU-57/B یا ایم او پی یعنی میسو آرڈننس پینیٹریٹر کی ضرورت ہوتی ہے جنھیں عام بول چال میں ’بنکر بسٹرز‘ کے نام سے پکارا جاتا ہے ،یہ 30ہزار پونڈ وزنی بم تقریباً 60 میٹر مضبوط کنکریٹ کے نیچے دبے اہداف کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن امریکہ فی الحال حملوں میں حصہ نہیں لے رہا ہے اور اسرائیل کے پاس یہ ایم او پی بم ہیں نہیں۔

 

 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں