3 دن :ایرا ن میں 224شہید ، 900 زخمی
تہران (دنیا مانیٹرنگ)اسرائیلی حملوں میں 224 ایرانی شہری ہلاک اور 900سے زائد زخمی ہوئے ۔ایرانی میڈیا کی خبروں کے مطابق اب تک اسرائیلی حملوں میں 224ایرانی شہری ہلاک اور تقریباً 900 زخمی ہوئے ہیں۔
کچھ ایرانی تنظیموں اور میڈیا نے مختلف اعدادوشمار بھی جاری کئے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق آزادانہ طور پر ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد کی تصدیق نہیں کی جا سکی ،پابندیوں کی وجہ سے ایران میں صحافی بھی نہیں بھیج سکتے ۔