عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں 3.7 فیصد کمی ،سٹاک مارکیٹس میں تیزی
لندن(اے ایف پی)مشرق وسطیٰ میں وسیع تر تنازع کے خدشات کم ہونے پرپیر کو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 3.7 فیصد تک گر گئیں ۔۔۔
برینٹ نارتھ سی کروڈ کی قدر میں 3.7 فیصد کمی کے بعد نئی قیمت71.50ڈالر فی بیرل ہو گئی جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قدر میں 3.7 فیصد گراوٹ ہوئی جسکے بعد نئی قیمت 70.28 فیصد فی بیرل ہو گئی ۔ ٹریڈ نیشن کے سینئر مارکیٹ تجزیہ کار ڈیوڈ موریسن نے کہا سرمایہ کار اس بات پر کم خوفزدہ نظر آتے ہیں کہ اسرائیل اور ایران جنگ مشرق وسطیٰ اور اس سے آگے پھیل جائیگی۔وال سٹریٹ کے مرکزی سٹاک انڈیکس میں تقریباً 1.5 فیصد اضافہ ہوا،یورپ، لندن، پیرس اور فرینکفرٹ میں بھی تیزی رہی ،ہانگ کانگ اور شنگھائی میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔