تہران :موساد کی ڈرون ساز فیکٹری پکڑی گئی، 4 ایجنٹ گرفتار

تہران(آئی این پی )ایران کے دارالحکومت تہران میں پولیس نے دو الگ الگ کارروائیوں میں موساد کے 4ایجنٹوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 200 کلو بارود،23 ڈرونز کا سامان اور دیگر آلات برآمد کرلیے۔۔۔
۔سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق پولیس ترجمان سعید منتظر المہدی نے بتایا کہ اتوار کو دو افراد کی شناخت کر کے انہیں صوبہ تہران کے شہرِ رے کے ضلع فشافویہ سے گرفتار کیا گیا۔ ان کے قبضے سے لانچرز بھی برآمد کیے گئے جبکہ ایک گاڑی بھی قبضے میں لی گئی ۔