اسرائیل جانے والے جہازوں کے انشورنس اخراجات میں تین گنا اضافہ

اسرائیل جانے والے جہازوں کے  انشورنس اخراجات میں تین گنا اضافہ

لندن (رائٹرز)ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث اسرائیلی بندرگاہوں پر جانے والے جہازوں کے لیے وار رسک انشورنس کی قیمتوں میں تین گنا تک اضافہ ہو گیا ہے ۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق سات دن کے سفر پر انشورنس کی شرح 0.7 فیصد سے 1.0 فیصد تک ہو گئی ہے ، جو ایک ہفتہ قبل صرف 0.2 فیصد تھی۔ ایرانی حملے میں بجلی گھر کو نقصان پہنچنے کے بعد 16 جون کو اسرائیل کی سب سے بڑی آئل ریفائنری حیفہ کو بند کر دیا گیا۔ اس وقت تقریباً 30 جہاز، جن میں زیادہ تر کارگو بردار ہیں، حیفہ کی خلیج کے قریب لنگر انداز ہیں۔اسرائیلی ذرائع کے مطابق حیفہ کی بندرگاہیں مکمل طور پر فعال ہیں، تاہم متعدد جہاز راں کمپنیاں اسرائیل کی جانب سفر سے گریز کر رہی ہیں۔دوسری جانب یمن کے حوثی باغیوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیل سے منسلک کسی بھی جہاز کو نشانہ بنائیں گے ، چاہے وہ امریکہ یا برطانیہ سے تعلق رکھتا ہو۔ مارچ میں انہوں نے حیفہ کی بندرگاہ پر "بحری ناکہ بندی" کا اعلان بھی کیا تھا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں