گرم پانی سے نہانا جان لیوا ثابت ہو سکتا : جرمن ڈاکٹر

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک)جرمن ڈاکٹر میکس میڈالے نے کہا ہے کہ گرم پانی سے نہانا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے ۔انہوں نے کہا انتہائی گرم پانی سے نہانے سے جلد میں خون کی شریانیں پھیل جاتی ہیں۔
یہ پھیلاؤ بلڈ پریشر میں تیزی سے کمی کا سبب بن سکتا ہے ۔ یہ صورتحال چکر آنے اور ہوش کھونے کا باعث بن سکتی ہے ۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ شاور میں بیہوش ہونے سے دوہرا خطرہ ہوتا ہے کیونکہ سخت سطحیں سر یا جسم کے دیگر حصوں سے ٹکرا سکتی ہیں جس سے سنگین چوٹوں یا فریکچر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔