پنجاب کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس روڈ میپ تیار، مریم نواز نے منظوری دیدی

پنجاب کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس روڈ میپ تیار، مریم نواز نے منظوری دیدی

اے آئی ٹیکنیکل ایڈوائزری بورڈ قائم کیاجائیگا،2029 میں پنجاب کو جنوبی ایشیا کا لیڈنگ اے آئی صوبہ بنانے کا ہدف مریم نواز ڈلیوری یونٹ اور سپیشل پراجیکٹ ٹیم کی چیئرپرسن ہوں گی،ہرشعبہ میں استعدادکار بڑھاناچاہتے ہیں:وزیراعلیٰ

لاہور(دنیانیوز)پنجاب کا پہلا آرٹیفیشل انٹیلی جنس روڈ میپ تیارکرلیاگیا،جس کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دے دی۔آرٹیفیشل انٹیلی جنس روڈمیپ میں 2029 میں پنجاب کو جنوبی ایشیا کا لیڈنگ اے آئی صوبہ بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، پنجاب میں د نیا کا پہلا اے آئی ڈلیوری یونٹ قائم کیا جائے گا،مریم نواز اے آئی ڈلیوری یونٹ اور سپیشل پراجیکٹ ٹیم کی چیئرپرسن ہوں گی۔صوبائی مشیر برائے اے آئی علی ڈار نے اجلاس میں اے آئی روڈ میپ پر تفصیلی بریفنگ دی اوراے آئی لانچنگ پراجیکٹ کا شیڈول پیش کیا۔پنجاب میں تین سال کے دوران ایک لاکھ سے زائد روزگار کے مواقع میسر ہوں گے ،جی ڈی پی میں 5 سے 10 فیصد اضافہ اورزرمبادلہ کے ذخائر 10 سے 20 ارب ڈالر بڑھنے کا امکان ہے۔

اے آئی روڈ میپ کے تحت اے آئی انفراسٹرکچر، اے آئی ایڈمن، اے آئی سٹیزن، جاب سکلز، اکانومی اور اے آئی گورننس قائم ہوں گے ، سپیشل پراجیکٹ، ڈیٹا، سٹرٹیجک آپریشن اور سٹریٹجک کمیونیکیشن پر مشتمل چار کراس فنکشنل ٹیمیں قائم کی گئی ہیں ۔وزیراعلیٰ نے اے آئی ٹیکنیکل ایڈوائزری بورڈ قائم کرنے کی بھی منظوری دے دی اور بورڈ میں اعلیٰ ترین ماہرین شامل کرنے کی ہدایت کی ۔مارچ میں پنجاب اے آئی روڈمیپ مینی فیسٹو لانچ کیا جائے گا۔جون میں دنیا کے پہلے اے آئی ڈلیوری یونٹ کی انٹرنیشنل لانچنگ ہوگی،جولائی میں اے آئی گورننس پالیسی لانچ کی جائے گی۔اگست میں یوم آزادی کے حوالے سے گلوبل ٹیک پارٹنرشپ اور سٹیزن پورٹل لانچ کیا جائے گا۔

ستمبرمیں ہیلتھ بورڈ ایپ لانچ کی جائے گی اور اکتوبر میں سموگ پروگرام اور سموگ بوٹ کو اے آئی سے منسلک کیا جائے گا،نومبرمیں کسان اے آئی بورڈ لانچ کیا جائے گا جس میں انٹرنز بھی شامل ہونگے ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب کے 100سکولوں میں اے آئی سلیبس نافذ ہوچکا ہے ،اپریل میں مزید 155 سکولوں میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس پڑھائی جائے گی۔ مریم نواز نے کہاکہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال سے حکومت کے ہر شعبے کی استعدادکار کو بڑھانا چاہتے ہیں،آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے نوجوانوں کے پوٹینشل کا بھرپور استعمال کیاجائے گا،اے آئی روڈ میپ کے بینر تلے تمام یوتھ کو اکٹھا کرنا ممکن ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں