پینٹا گون نے اسرائیل کو موت کا فرقہ کہنے والے اعلیٰ افسر کو فارغ کردیا

واشنگٹن(آئی این پی)امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کرنل ناتھن میک کارمیک کی جانب سے اسرائیل کو موت کا فرقہ قرار دینے کے۔۔
بعد انہیں حساس مشاورتی عہدے سے ہٹا دیا ۔تہران ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کرنل ناتھن نے اسرائیلی حکومت پر شدید تنقید کرتے اسے موت کا فرقہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا خود اسرائیل کا پراکسی بن چکا ہے ۔ کرنل میک کارمیک ایک نیم گمنام سوشل میڈیا اکاؤنٹ نیٹ کے نام سے چلا رہے تھے۔ جہاں وہ خاص طور پر 7 اکتوبر 2023 کے واقعات کے بعد خیالات کا اظہار کرتے رہے ۔محکمہ دفاع کے اہلکار نے تصدیق کی کہ کرنل میک کارمیک کو عہدے سے ہٹا کرمعاملہ اب امریکی فوج کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ میک کارمیک کا سوشل میڈیا اکائونٹ حذف کر دیا گیا ہے ۔