عالمی بدعنوانی کیس میں مطلوب ملڈوون شہری ابوظہبی میں گرفتار
ابو ظہبی (اے پی پی)عالمی بدعنوانی کیس میں مطلوب ملڈوون شہری وِٹالی پیرلوگ کو ابوظہبی میں گرفتار کر لیا گیا۔۔
۔اماراتی وزارت داخلہ کا کہنا تھا گرفتار ملزم انٹرپول کی فائلوں کے کنٹرول کمیشن (سی سی ایف )کاسابق چیئرمین رہ چکا ہے ۔پیر لوگ کو 15جون کو فرانس کی درخواست پر انٹرپول کی جانب سے جاری کردہ ریڈ نوٹس کے تحت گرفتار کیا گیا۔ اس پر جعل سازی، رشوت کی پیشکش،ثالثی اور دھوکہ دہی جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔