آرمینیا کے وزیر اعظم تاریخی دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

آرمینیا کے وزیر اعظم تاریخی  دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

استنبول(اے ایف پی) ترک صدر اردوان کی دعوت پر آرمینیائی وزیر اعظم نکول پشینیان تاریخی دورے پر ترکیہ پہنچ گئے آرمینیائی پارلیمنٹ کے سپیکر ایلن سائمونیان نے میڈیا کو بتایا کہ۔۔۔

 یہ ایک تاریخی دورہ ہے ، کیونکہ یہ پہلا موقع ہے جب جمہوریہ آرمینیا کے کسی سربراہ نے ترکیہ کا دورہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا تمام علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،آرمینیائی وزارت خارجہ نے کہا جامع امن معاہدے پر دستخط کرنے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ ایران اسرائیل تنازع کے علاقائی نتائج پر بھی بات کی جائے گی ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں