مقبوضہ کشمیر:ضلع سانبا میں خاتون سمیت 4 افراد گرفتار

جموں (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر کے ضلع سانبا میں بھارتی فورسز نے ایک خاتون سمیت 4 افراد گرفتار کر لئے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے گاؤں بڑودی میں ہفتے کو علی الصبح ایک کارروائی کے دوران 3 نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا جب کہ ایک اور کارروائی میں دسل گاؤں سے ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا۔یاد رہے بھارتی فورسز نے پہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں اب تک 4ہزار کے لگ بھگ لوگ گرفتار کیے ہیں جن میں زیادہ تر نوجوان شامل ہیں۔