بین الاقوامی آئل کمپنیز کے غیر ملکی ملازمین عراق سے چلے گئے

بغداد (اے ایف پی )بین الاقوامی آئل کمپنیز کے غیر ملکی ملازمین عراق سے چلے گئے ۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق غیر ملکی ملازمین نے 13 جون سے عراق چھوڑنا شروع کردیا تھا۔
تقریباً تمام غیر ملکی ملازمین جاچکے ۔ آئل کمپنیز نے کہا انخلا سے تیل کی پیداوار یا آپریشن پر اثر نہیں پڑا۔ کمپنیز نے بغداد حکومت سے اپیل کی ہے کہ امریکا اور ایران کی کشیدگی میں عراق کو میدان جنگ نہ بنایا جائے ۔