ایران میں شہید ہونے والوں کی تعداد 500 ہوگئی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک ) 13جون کو اسرائیلی حملوں کی ابتدا کے بعد سے اب تک ایران میں 500 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ایرانی سرکاری میڈیا کی جانب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد وزارتِ صحت سے منسوب کر کے رپورٹ کی گئی ہے ۔
اطلاعات کے مطابق اب تک حملوں میں تین ہزار سے زیادہ لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ایران کی وزارت صحت کے تعلقات عامہ کے سربراہ حسین کرمان پور نے کہا ہے کہ اب تک 13 بچے شہید ہو چکے ہیں، جن میں سب سے کم عمر بچہ صرف 2 ماہ کا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ان حملوں میں 44 خواتین بھی شہید ہو چکی ہیں، جن میں دو حاملہ خواتین بھی شامل ہیں۔