سعودی شہزادہ فیصل بن خالد انتقال کرگئے

ریاض(دنیا نیوز ،آئی این پی)سعودی شہزادہ فیصل بن خالد انتقال کر گئے ۔ انتقال کی خبر سعودی ایوان شاہی کی جانب سے جاری کی گئی ۔
گزشتہ روز متوفی کی نماز جنازہ ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں عصرکی نماز کے بعد ادا کی گئی۔ایوان شاہی نے متوفی کیلئے رحمت و مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے ۔