ٹرمپ یہودیوں کے خلاف تو ہین آمیز لفظ پر تنقید کی زد میں

ٹرمپ یہودیوں کے خلاف تو ہین آمیز لفظ پر تنقید کی زد میں

واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر تنازع کا شکار ہو گئے ہیں جب انہوں نے آئیووا میں ایک انتخابی جلسے کے دوران مبینہ طور پر یہودیوں سے متعلق توہین آمیز اصطلاح استعمال کی۔

ڈیس موئین کے اسٹیٹ فیئر گراؤنڈز میں اپنی معاشی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے ٹرمپ نے کہا:"نہ موت پر ٹیکس، نہ وراثت پر، نہ ہی بینکوں سے قرض لینے کی ضرورت - بعض اوقات اچھے بینکار ہوتے ہیں، اور بعض اوقات لالچی سودخور، شائی لاک جیسے ۔""شائی لاک" کا ذکر ولیم شیکسپئر کے معروف ڈرامے "مرچنٹ آف وینس" میں ہے ، اسے ایک یہودی کردار کو سنگدل سودخور کے طور پر پیش کیا گیا ہے ۔ یہ لفظ صدیوں سے یہودیوں کے خلاف منفی تاثر پھیلانے کے لیے استعمال ہوتا آیا ہے اور اسے یہودی مخالف (اینٹی سیمیٹک) سمجھا جاتا ہے ۔صدر ٹرمپ سے جب واشنگٹن واپسی پر صحافیوں نے اس لفظ کے استعمال کے بارے میں سوال کیا تو ان کا کہنا تھا،"میں نے کبھی نہیں سنا کہ یہ لفظ یہودیوں کے لیے توہین آمیز سمجھا جاتا ہے ۔ میرے نزدیک اس کا مطلب صرف سخت شرائط پر قرض دینے والا شخص ہے ۔"

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں