کیلیفورنیا :جنگل میں لگی آگ 70ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل گئی

کیلیفورنیا :جنگل میں لگی آگ 70ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل گئی

لاس اینجلس(اے ایف پی)کیلیفورنیا کے جنگل میں لگنے والی آگ نے 70ہزار سے زائد ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔۔۔

 سینکڑوں فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوششیں کر رہے ہیں ۔میڈرے فائر نامی یہ آگ بدھ کو سان لوئس اوبیسپو میں بھڑکی جو ریاست کی  ایک دیہی کاؤنٹی ہے ۔ تقریباً 200 افراد کو انخلا کا حکم دیا گیا ہے جبکہ درجنوں عمارتیں آگ کے خطرے میں ہیں۔ریاست کی فائر سروس نے کہا آگ پر قابو پانے کیلئے 600 سے زائد عملہ اور 40 فائر انجن تعینات کیے گئے ہیں ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں