امارات :جائے حادثہ پر گاڑی روک کر تماشہ دیکھنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد

امارات :جائے حادثہ پر گاڑی  روک کر تماشہ دیکھنے والوں پر  بھاری جرمانہ عائد

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے مقام پر غیر ضروری رکنے یا رفتار کم کرنے پر ایک ہزار درہم کا جرمانہ عائد کیا جائے گا، یہ قانون عوام کی حفاظت اور سڑکوں پر ٹریفک کے بہاؤ کو رواں رکھنے کے لیے نافذ کیا گیا ہے ۔

جائے حادثہ پر گاڑی کی رفتار کم کرکے تماشہ دیکھنے کا رویہ نہ صرف امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ بنتا ہے بلکہ دیگر ڈرائیورز کے سفر کو بھی متاثر کرتا ہے ، جس سے ان کے منزل پر پہنچنے کا وقت غیر ضروری طور پر طویل ہو جاتا ہے ۔وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ سال ٹریفک حادثے کے دوران ٹریفک میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں 630 خلاف ورزیاں درج کی گئیں جن میں سب سے زیادہ تعداد دبئی کی رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں