امریکاکیساتھ جوہری پروگرام پر ملاقات کی تاریخ طے نہیں کی:ایران
تہران (اے ایف پی) ایران نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکی نمائندے سٹیو وٹکوف کے درمیان جوہری پروگرام پر ملاقات کیلئے ابھی تک کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل باقائی نے کہا فی الحال اس معاملے پر کسی بھی تاریخ، وقت یا مقام کا تعین نہیں کیا گیا ۔یاد رہے ایران اس سے قبل جوہری معاہدے پر امریکا کے ساتھ بات چیت کر رہا تھا ، ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملوں کے بعد بات چیت روک دی گئی ۔