ملائشیا :نک ایڈمز کی بطور امریکی سفیر نامزدگی کیخلاف مظاہرہ

ملائشیا :نک ایڈمز کی بطور امریکی  سفیر نامزدگی کیخلاف مظاہرہ

کوالالمپور (اے ایف پی) ملائشیا کے دار الحکومت کوالالمپور میںامریکی سفیر نک ایڈمز کی نامزدگی کیخلاف سینکڑوں افراد نے امریکی سفارتخانے کے باہر مظاہرہ کیا۔

 مظاہرین نے صدر ٹرمپ کی جانب  سے نک ایڈمز کی بطور سفیر نامزدگی کی شدید مخالفت کی، مظاہرین کا کہنا تھا نامزد سفیر نک ایڈمز اسرائیل کے حامی ہیں۔یہ احتجاج وزیر اعظم انور ابراہیم کی جماعت ’پاکاتان حاراپان‘ کے یوتھ ونگ کے زیر اہتمام کیا گیا ۔واضح رہے ملائشیا کے اسرائیل کیساتھ کسی قسم کے سفارتی تعلقات نہیں ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں