محمد یونس کامودی کو آموں کا تحفہ، بنگلہ دیش کا تعلقات میں مٹھاس لانے کا اشارہ
نئی دہلی(دنیا مانیٹرنگ )بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس کی جانب سے ہزار کلو آم وزیر اعظم نریندر مودیکو بطور تحفہ بھجوائے گئے ۔
انڈین میڈیا کے مطابق یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان ‘تلخ’ تعلقات میں ‘مٹھاس’ لانے کی کوشش ہے ۔ اس سے قبل سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ بھی گرمیوں میں مودی کو آم بھجواتی رہی ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ اقدام بنگلہ دیش کی جانب سے بھارت سے تعلقات بحال کرنے کی کوشش ہے ۔