غزہ، اسرائیلی حملوں میں مزید 52فلسطینی شہید

غزہ، اسرائیلی حملوں میں مزید 52فلسطینی شہید

غزہ(دنیا نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ پر قابض صہیونی فورسز کی بربریت تھم نہ سکی، 24 گھنٹے میں اسرائیلی حملوں میں مزید 52 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔۔

، ان میں سے 40 فلسطینی خوراک کے متلاشی تھے ۔شہدا ئکی مجموعی تعداد 60 ہزار 138 ہوگئی، 1 لاکھ 46 ہزار 269 فلسطینی زخمی ہو چکے ۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے اوربدھ کی صبح سے رات گئے تک شہید ہونیوالے فلسطینیوں کی تعداد 52 ہوگئی ۔الجزیرہ نے غزہ کے طبی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شہداء میں 40 فلسطینی تھے جو شدید بھوک سے مجبور ہوکر خوراک کی تلاش میں نکلے تھے ۔طبی ذرائع کے مطابق غزہ میں قحط اور بھوک سے مزید 7 فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد اکتوبر 2023 ئکے بعد سے بھوک کی وجہ سے شہید ہونے والے شہریوں کی مجموعی تعداد 154ہوگئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں