چینی جے 20 کی آبنائے سوشیما پر پرواز، امریکا اور اتحادیوں کا جدید ریڈار سسٹم نہ پکڑ سکا

چینی جے 20 کی آبنائے  سوشیما پر پرواز، امریکا اور اتحادیوں  کا جدید ریڈار سسٹم نہ پکڑ سکا

بیجنگ (دنیا مانیٹرنگ)چین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا جے 20 اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ جاپان کے قریب آبنائے سو شیما سے بغیر کسی کی نظروں میں آئے گزر گیا۔

 پرواز ایسے علاقے سے ہوئی جہاں امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا کے جدید ریڈارز نصب ہیں۔ اگر دعویٰ درست ہے تو ماہرین کے مطابق یہ مغربی فضائی دفاع کی بڑی ناکامی ہے ۔ چین نے امریکا کے اتحادیوں کو وارننگ دی ہے کہ تائیوان پر مداخلت کی صورت میں امریکی فوجی اڈے قانونی اہداف ہوں گے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں