مصر:سینیٹ انتخابات کا کل سے آغاز، اپوزیشن کا کردار غیر مو ثر

مصر:سینیٹ انتخابات کا کل سے آغاز، اپوزیشن کا کردار غیر مو ثر

قاہرہ (اے ایف پی)مصر میں دو روزہ سینیٹ انتخابات پیر سے شروع ہو رہے ہیں، جنہیں محض رسمی کارروائی اور اپوزیشن کا کردار غیر مو ثر قرار دیا جا رہا ہے ۔ 300 رکنی ایوان بالا کی 200 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی۔۔۔

 جبکہ باقی 100 ارکان کا تقرر صدر عبدالفتاح السیسی کریں گے ۔ انتخابات میں حکومتی حمایت یافتہ اتحاد کو کوئی مضبوط اپوزیشن درپیش نہیں۔ ابتدائی نتائج 12 اگست اور حتمی نتائج 4 ستمبر کو جاری ہوں گے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں