بھارتی فلم سازوں کی ’آپریشن سندور‘ پر فلمیں بنانے کی تیاری
ممبئی (اے ایف پی) حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد بھارتی فلم ساز جنگی موضوعات پر مبنی فلموں کے حقوق حاصل کر رہے ہیں تاکہ جذبہ حب الوطنی سے فائدہ اٹھایا جا سکے ۔
بھارتی فوجی کارروائی آپریشن سندور پر مبنی فلمی عنوانات جیسے پہلگام دہشت گردی، مشن سندور ،سندور اور انتقام رجسٹر کیے جا چکے ۔ فلم ساز ویویک اگنہوتری نے کہا کہ یہ کہانی سنائی جانی چاہیے ،لوگ حقیقت جاننا چاہتے ہیں کہ پس پردہ کیا ہوا، اگر یہ ہالی وڈ ہوتی تو اس موضوع پر کئی فلمیں بن چکی ہوتیں۔یاد رہے ان کی گزشتہ فلم ’دی کشمیر فائلز‘ نے بھی باکس آفس پر کامیابی حاصل کی تھی۔