ٹرمپ کی رہائشگاہ کے اوپر نجی طیارے کی پرواز، ہنگامی صورتحال لڑاکا طیارے حرکت میں آگئے

ٹرمپ کی رہائشگاہ کے اوپر نجی  طیارے کی پرواز، ہنگامی صورتحال لڑاکا طیارے حرکت میں آگئے

واشنگٹن (نیوز ایجنسیاں) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نیو جرسی میں واقع رہائشگاہ بیڈمنسٹر کے اوپر ایک نجی طیارے کی پرواز سے ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی۔

 نارتھ امریکن ایرو اسپیس ڈیفنس کمانڈ کے مطابق جب طیارہ ممنوعہ فضائی حدود میں داخل ہوا تو فوری طور پر امریکی جنگی طیارے روانہ کیے گئے ۔پائلٹ کی توجہ حاصل کرنے کے لیے فلیئرز کا استعمال بھی کیا گیا۔ حکام کے مطابق یہ واقعہ اتوار کے روز دن میں دوسری بار پیش آیا، جبکہ پورے ویک اینڈ کے دوران مجموعی طور پر پانچ خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔تمام عام پائلٹس کو خبردار کیا گیا ہے کہ پرواز سے قبل فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی جاری کردہ ہدایات کا بغور مطالعہ کریں تاکہ مستقبل میں ایسی فضائی خلاف ورزیوں سے بچا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں