پہلا خلاباز چینی خلائی سٹیشن پر بھیجنے کوتیار
بیجنگ (آئی این پی ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان 2026 میں اپنا پہلا خلاباز چینی خلائی اسٹیشن پر بھیجنے کے لیے تیار ہے۔۔۔
جبکہ 2035 تک چاند پر مشن بھیجنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے بیجنگ میں چائنا اٹامک انرجی اتھارٹی اور چین کی خلائی ایجنسی کے چیئرمین شان زونگڈے سے اہم ملاقات کی جس میں جوہری توانائی اور خلائی تحقیق میں دوطرفہ تعاون کو پاکستان کے ترقیاتی اہداف سے ہم آہنگ کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔