ایران :اسرائیل کیلئے جاسوسی داعش سے تعلق، ایٹمی سائنسدان سمیت2افراد کو پھانسی
تہران (نیوزایجنسیاں)ایران نے اسرائیل کیلئے جاسوسی اور شدت پسند تنظیم داعش سے وابستگی کے الزام میں ایٹمی سائنسدان سمیت دو افراد کو پھانسی دے دی ۔۔
عدالتی خبر رساں ادارے میزان کے مطابق پھانسی پانے والوں میں جوہری سائنسدان روزباہ ویدی اور مہدی اصغر زادہ شامل ہیں۔ ویدی حساس ادارے میں خدمات انجام دیتے ہوئے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے رابطے میں تھے ، جبکہ اصغر زادہ کو داعش سے تعلق اور ایران میں دہشتگرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں سزا دی گئی۔ انسانی حقوق تنظیم کے مطابق ایران نے صرف ایک ماہ میں 1400 سے زائد افراد کو پھانسی دی ہے ۔