ٹرمپ پیوٹن اور زیلنسکی سے ملاقات پر آمادہ :وائٹ ہاؤس

 ٹرمپ پیوٹن اور زیلنسکی سے  ملاقات پر آمادہ :وائٹ ہاؤس

واشنگٹن،ماسکو (اے ایف پی)وائٹ ہاؤس نے بدھ کو تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اپنے روسی ہم منصب پیوٹن اور ۔۔

یوکرینی صدر زیلنسکی سے ملاقات کے لیے آمادہ ہیں، ترجمان کے مطابق روس نے ٹرمپ سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی، ٹرمپ دونوں رہنماؤں سے بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ اس حوالے سے ٹرمپ کی ایک ٹیلیفونک گفتگو میں یوکرینی صدر زیلنسکی، نیٹو سربراہ مارک روٹے ، برطانیہ، جرمنی و فن لینڈ کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔دوسری جانب روسی صدر پیوٹن اور امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف کے درمیان ماسکو میں اہم ملاقات ہوئی، جسے کریملن نے تعمیری قرار دیا ہے تاہم امریکی پابندیوں کا الٹی میٹم برقرار ہے ، ٹرمپ نے یوکرین میں جنگ بندی کے بارے میں مذاکرات کو انتہائی مثبت قرار دیا ، دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ماسکو کے تجارتی شراکت داروں پر پابندیاں جمعہ کو عائد کی جائیں گی۔واضح رہے صدر ٹرمپ نے روس کو جمعہ تک امن کی جانب پیش رفت کا الٹی میٹم دیا ہے ، ورنہ نئی پابندیاں نافذ کی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں