سٹیفن میران امریکی فیڈرل ریزرو کے گورنر مقرر
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین کونسل آف اکنامک ایڈوائزرز سٹیفن میران کو امریکی فیڈرل ریزرو کا گورنر مقرر کردیا گیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سٹیفن میران کو گورنر فیڈرل ریزرو مقرر کیا، وہ 31 جنوری 2026 تک گورنر فیڈرل ریزرو رہیں گے ۔واضح رہے کہ فیڈرل ریزرو بورڈ کی یہ نشست سابق گورنر کے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد خالی ہوئی تھی۔