برطانیہ :غیر قانونی تارکین کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز حکومت کو شدید تنقید کا سامنا
لندن(اے ایف پی)گزشتہ سال جولائی سے اب تک 50ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین چھوٹی کشتیوں کے ذریعے خطرناک چینل پار کرکے برطانیہ میں داخل ہوئے ۔
وزیر اعظم کیر سٹارمر نے غیر قانونی ہجرت روکنے کا وعدہ کیا تھا ،تارکین کی مسلسل آمد پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے ،کنزرویٹو پارٹی کی کیمی بادینوچ نے کہا اقتدار میں آ کر غیر قانونی ہجرت کو فوراً روک دیں گے ۔