چیٹ جی پی ٹی کو فوقیت ، ایلون مسک کا ایپل کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان
سان فرانسسکو (اے ایف پی)ایلون مسک نے کہا ہے کہ ایپل ایپ اسٹور پر چیٹ جی پی ٹی کو ترجیح دے کر ۔۔
دوسری اے آئی کمپنیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہا ہے ۔ ان کی کمپنی ’ایکس اے آئی‘ جلد قانونی کارروائی کرے گی۔ اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹ مین نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے مسک پر اپنی کمپنی کے ذریعے حریفوں کو نقصان پہنچانے کا الزام لگایا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان سوشل میڈیا پر سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ ایپل کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں آیا۔