انڈونیشیا:سکول عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 45 ہو گئی

انڈونیشیا:سکول عمارت گرنے سے  جاں بحق افراد کی تعداد 45 ہو گئی

سیدوارجو (اے ایف پی)انڈونیشیا کے جزیرہ جاوا میں اسلامی سکول کی عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 45 ہو گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق اب تک 149 افراد کو نکالا جا چکا ہے جن میں 104 زندہ بچ گئے۔۔۔

 حادثہ اس وقت پیش آیا جب طلبا نماز کی تیاری کر رہے تھے ۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے ،حکام کا کہنا ہے کہ ملبہ مکمل طور پر منگل تک صاف ہونے کا امکان ہے ۔ ابتدائی تحقیقات میں ناقص تعمیر کو حادثے کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں