غزہ جنگ بندی کاخیرمقدم

غزہ جنگ بندی کاخیرمقدم

سرینگر (اے پی پی) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے غزہ میں جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سوشل میڈیاپلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں غزہ میں جنگ بندی کو اسرائیل کی طرف سے کئی مہینوں کے فلسطینی عوام کے قتل عام، بھوک اور نسل کشی کے بعد مظلوم فلسطینی عوام کے لیے ایک انتہائی ضروری ریلیف قرار دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں